Sarwat Husain

Add To collaction

16اپریل مقابلہ

غزل


سواتیرےکوئی دل میں بسایاکیوں نہیں جاتا
میرےدل سےتیراچہرہ مٹایاکیوں نہیں جاتا

محبت تومحبت ہےمحبت میں اناکیوں ہے
جو روٹھاہوکوئی ساتھی منایاکیوں نہیں جاتا

کبھی آپس میں لڑجانا بچھڑجانا گلےملنا
وہ یادوں کاحسیں لمحہ بھلایاکیوں نہیں جاتا

بہت ڈپریس ہوتی ہیں ہماری یہ نئی نسلیں
بچانےکاکوئی رستہ نکالاکیوں نہیں جاتا

ضرورت ہےکہ بچوں کوملےدرس مروت بھی
نصابوں میں کوئی چپٹرپڑھایاکیوں نہیں جاتا

اٹھاۓجس نےسب نخرےتیرےبچپن کےہنس ہنس کے
بڑھاپےمیں وہی تم سے سنبھالاکیوں نہیں جاتا

بہت آسان ہےثروت یہ کہدینا محبت ہے
کیاوعدہ محبت کانبھایاکیوں نہیں جاتا


ثروت حسین (ثروت) دولتپوری    کٹیہار   بہار   انڈیا

   2
2 Comments

Anam ansari

16-Apr-2022 04:46 PM

Nice👏

Reply

asma saba khwaj

16-Apr-2022 12:53 PM

بہت خوب

Reply